• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب حکومت کو کام سے روکا جائے تو برداشت ختم ہو جاتی ہے، عاصمہ جہانگیر

لاہور(آئی این پی، جنگ نیوز) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ پیارے اورعزیزسیاستدانوں، جس درخت کی شاخ پر بیٹھے ہو اسے مت کاٹو، منتخب حکومت کو کام سے روکا جائے تو برداشت ختم ہو جاتی ہے، ادارے نہیں ہیں تو عمران خان بھی گھر چلے جائیں، ا ب پاکٹ پارٹیوں کا وقت گزر چکا ہے، پاکٹ پارٹیوں کو عقل لینی چاہیے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں ادارے نہیں ہیں تو الیکشن بھی بند کردیں؟ادارے نہیں ہیں تو عمران خان بھی گھر چلے جائیں ادارے نہیں ہیں تو پھر یہاں سیاسی جماعتوں کا کیا کام ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اس درخت کی شاخ کو کاٹنے کا سب سے زیادہ نقصان سیاستدانوں کو ہی ہوگاملک کے بڑے بڑے سرمایہ دار پاکٹ یونین لے کر چلتے ہیںہمارے ملک کے سیا سی سرمایہ دار پاکٹ پارٹیاںلے کر چلتے ہیںپاکٹ پارٹیوں کا وقت گزرگیاہے پاکٹ پارٹیوں کو عقل لینی چاہیے نیاطرز آئے گا، یہ تبدیلی نہیں لائے ان کی وجہ سے تبدیلی آئیگی۔
تازہ ترین