• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی ہڑتال، بینظیر قتل سمیت سینکڑوں مقد مات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سانحہ کوئٹہ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث خصوصی عدالتوں سمیت تمام سول وسیشن کورٹس میں زیرسماعت سیکڑوں مقدمات بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 31اکتوبر تک ملتوی کر دی، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان قاسم وغیرہ اور تھانہ مندرہ میں درج بارودی مواد برآمدگی کیس کے ملزم محمد شبیر کی درخواست ضمانت پر سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، اسی طرح خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے تھانہ پیرودھائی میں درج کیس کے چھ ملزمان نثار خان وغیرہ کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر، تھانہ ٹیکسلا میں درج بارودی مواد برآمدگی کیس کے ملزم حسین شاہ کے کیس کی سماعت نو نومبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان قدیر شیخ اور وسیم عباس، تھانہ صدر اٹک میں درج ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عثمان خلیل وغیرہ اور تھانہ سٹی اٹک میں درج ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد شکیل کے کیس کی سماعت بھی بغیر کسی کارروائی کے آٹھ نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین