• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس کی ناقص ریکوری پر 3 ایکسائز انسپکٹروں کو شوکاز

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں میں ناقص ریکوری پر تین انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے جبکہ مزید7 کو شوکاز جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ای ٹی او (ایڈمن) ملک نعمان خالد نے ایکسائز انسپکٹروں نعمان الحق ، ملک جاوید اقبال اور یحییٰ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلبی کر لی ۔ ادھر ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دس ایسے انسپکٹرز ہیں جن کے سرکلز کی ریکوری 20فیصد سے بھی کم ہے لہٰذا ان تمام کو شوکاز جاری کرنے کی ای ٹی او (ایڈمن) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ نکمے اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔
تازہ ترین