• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی 18یونیورسٹیوں کے مندوبین کابحریہ یونیورسٹی کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) برطانیہ کی 18یونیورسٹیوں کے مندوبین نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پروریکٹر ریئر ایڈمرل (ر) شاہد سعید نے اُن کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ایک مختصر مشاورتی سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلبہ نے مندوبین کے ساتھ برطانیہ میں تعلیم کے حوالے سے معلومات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر برطانوی یونیورسٹیوں اور برٹش کونسل کے مندوبین کو سوونیئر  پیش کئے گئے۔
تازہ ترین