• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بند کرنے کے اعلان سے 6 ہزار سکول متاثر ہونگے، ادیب جاودانی

اسلام آباد (جنگ نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا جو اعلان کر رکھا ہے اس سے اسلام آباد کے تقریباً 6 ہزار پرائیویٹ سکول بند ہونے سے اڑھائی لاکھ طلباء و طالبات تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ اسلام آباد تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں ادیب جاودانی نے کہا کہ اگر عمران خان نے 2 نومبر کے بعد بھی اسلام آباد کو بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو ہم اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکولز کھول کر درس و تدریس کا سلسلہ شروع کردیں گے کیونکہ ہم مزید دنوں کیلئے سکول بند نہیں کرسکتے، حکومت کو پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہوگی۔ اجلاس سے مرکزی تنظیم کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد فرقان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین