• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپوزیشن محاذ آرائی سے دشمن فائدہ اٹھائے گا، حامد موسوی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن محاذ آرائی و تصادم سے ازلی دشمن فائدہ اٹھائے گا،دونوں فریق جلتی پر تیل ڈالنے والے مشیروں سے بچیں ،قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک کرنا سوچی سمجھی سازش تھی،حکومت سازش کا سراغ لگائے ، شیڈول فور میں خانہ پری کیلئے ڈالے گئے بے گناہ غریبوں کی دادرسی کون کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ظہیر محمد بقیعی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بھارت کی 69سالہ تاریخ کا ہر لمحہ پاکستان دشمنی سے عبارت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام زین العابدین عزم و ہمت کا کوہ گراں تھے ۔
تازہ ترین