• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجود شہر میں بھاری ٹریفک اور ٹینکرز کی آمدورفت کیخلا ف رٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پابندی کے باوجود شہر میں ٹینکرز کی آمدو رفت کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے رٹ پٹیشن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر کر دی ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی شوکت رئوف +صدیقی ایڈووکیٹ نے تنویر اقبال ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں شہر میں بھاری ٹریفک کا داخلہ سختی سے منع ہونے کے باوجود آئل ٹینکرز کی بلا روک ٹوک آمدو رفت کے باعث گزشتہ 3روز میں 2بڑے حادثے پیش آ چکے ہیں جن کے باعث نہ صرف بھاری مالی بلکہ جانی نقصان بھی ہواہے ،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سامنے تیز رفتار آئل ٹینکر کے حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ5وکلا ء سمیت 11 افرادشدید زخمی ہوئے۔ اس حادثہ کے بعد ریجنل پولیس افسر راولپنڈی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئندہ دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی لیکن 25اکتوبر کو گلریز میں ایک بار پھر آئل ٹینکر الٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے بنک ،3پلازوں سمیت4 گاڑیاں اور 2موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہو گئے۔ 
تازہ ترین