• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو حاضرسروس اور2برطرف پولیس ملازمین اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں دو حاضرسروس اوردوبرطرف شدہ پولیس ملازمین کو اغواء کرلیاگیا جبکہ دیگر واقعا ت میں ایک لڑ کی اور 2نو عمر لڑ کے اغو اء ہو گئے۔ساجد نذیر نے تھانہ نصیرآبادکوبتایا کہ میرا بہنوئی ابراہیم محکمہ پولیس ضلع راولپنڈی میں بطور کانسٹیبل ملازمت کرتا ہے جو 2سال پنجاب کانسٹیبلری میں رہنے کے بعد21ستمبرکو پولیس لائن ڈیوٹی کے لیے گیا اور گھر واپس نہ آیا جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ محلہ مسجداسماعیل میں اپنے دوست راحیل بٹ کے گھر پر تھا جہاں دیگر پولیس ملازمین شجاع علی اور مظفر علی بھی تھے جن کو پندرہ ،بیس نامعلوم افراد 4ڈبل ڈور گاڑیوں میں اغواء کر کے لے گئے۔ ہم نے اپنے طور پر معلوم کیا تو پتہ چلا کہ ابراہیم ،راحیل بٹ،شجاع علی اور مظفر علی کو ہادی نور،عبدالغفور،النور آفریدی اور سجاد وغیرہ نے تاوان کی خاطر اغواء کیا ہے اور جو ان کی رہائی کے عوض ہم سے 32لاکھ روپے مانگ رہے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ایس ایچ اوتھانہ نصیرآبادندیم ظفرنے بتایاکہ راحیل بٹ تھانہ رتہ امرال میں تعینات ہے جب کہ شجاع علی اورمظفرعلی دونوں پولیس سے ڈس مس ہوچکے ہیں ۔دریں اثنا ءتھانہ رتہ امرال کوشازیہ شفیق نے بتایا کہ میری بیٹی (س) عمر16سال گھر سے سکول جانے کے لئے نکلی جس کو عرفان ،نور احمد ،سجاول ،غلام ربانی زبردستی اغواء کرکے لے گئے ۔تھانہ بنی کو زوجہ محمد بشیر نے بتایاکہ میں نے اپنےبیٹے10سالہ شازیب کو مدرسہ رحمانیہ تحفیظ القران میں داخل کروایا ،گذشتہ روز تاج الرحمن نے فون کرکے اطلاع دی کہ میرا بیٹا نماز عصر کے بعدسے مدرسہ سے غائب ہے مجھے شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو قاری تاج الرحمن نے اغواء کیا یا کروایا ہے ۔تھانہ چونترہ کو گل نعیم نے بتایا کہ 2سال قبل میری بیوی اور بیٹی کو فرید اللہ ، کریم اللہ ، عثمان نے ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا تھاجس کا مقدمہ تھانہ چونترہ میں درج ہے عثمان جیل میں ہے اور کریم ضمانت پر رہا ہوا ہے اور جبکہ فرید اللہ اشتہاری ہے ملزموں نےراضی نامہ کر نے کو کہا تو میں نے انکار کر دیا اس وجہ سے مجھے دھمکیاں دیں کہ اگر راضی نامہ نہ کیا تو آپ کے لیے اچھا نہیں ہو گاعیدالاضحیٰ سےدس دن پہلےمیرا بیٹا امیر شہزاد عمر13سال چکری روڈ پرایک دکان سے سودا لینے کے لیے گیا اور واپس نہ آیا پتہ کر نے پر شوکت حیات اور طیب خان نے بتایا کہ میرے بیٹے کو فریداللہ اور 5 نامعلوم اشخاص نے اغوا کر لیا ہے ۔
تازہ ترین