• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے46پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ایک خصوصی پروازمیں بدھ کودن ساڑھے بارہ بجے چھیالیس پاکستانی بے نظیربھٹو ایئرپورٹ پہنچے جن کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ غیرقانونی طورپربرطانیہ میں مقیم تھے جنہیں وہاں کی حکومت نے مختلف شہروں سے حراست میں لے کرواپس پاکستان بھیج دیا۔ائرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے نے ضروری پوچھ گچھ کرنے کے بعدانہیں اپنے گھروں کوجانے کی اجازت دے دی۔
تازہ ترین