• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو موٹرسائیکلیں چوری، مختلف واقعات میں 12 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

خیرپور +عمرکوٹ +مورو (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار ان ) دو موٹر سائیکلیں چوری مختلف وا قعات میں 12 افر اد6جانبحق شدیدزخمی۔خیرپور  ۔راضی ڈیرو کے قریب کار اورموٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار جانبحق دوسرا شدید زخمی ہو گیادو نوں موٹر سائیکل سوار اپنے کام سے قریبی گاؤں کی طرف جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کار ان کی موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں محمد اشفاق آرائیں جانبحق جبکہ محمد رمضان آرائیں شدید زخمی ہو گیا ۔ فیض گنج کے کاروباری شہر اکری میں مسجد اور اسپتال کے سامنے دو موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پہلی واردات میں نامعلوم چور شہر کی جامع مسجد کے باہر کھڑی ہوئی نصیر احمد بھٹو اور اسپتال کے گیٹ سے عبدالجبار خاصخیلی کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔عمرکوٹ ۔ گوٹھ بلاول ہالیپوٹو میں16 سالہ مولابخش نے ز ہریلی دو پی لی فوری طور ا سے ڈھورونارو اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کی سہو لتیں نہ ہونے کی وجہ سے دو روز کے بعد و ہ ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب 18 سالہ نوجوان لڑکی کائنات بنت مٹھو خان بنگلانی اچانک گیسں سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہو گئی ، علاج کے لئے کراچی بھیج دیا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گئی ۔مورو۔ سچل کالونی میں گھریلو تکرار ا پر مگسی برادری کے پانچ افراد نے گھر پر حملہ کر کے نوجوان دلدار مگسی کو فائر نگ کر کے حلاک کر دیا ۔نیشنل ھائی وے سچل سی این جی کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل کا گد ھا گاڑی سے تصادم ہو گیا ،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان عبدالرزاق کاریو اور گدھا گاڑی پر سوار دو نوجوان اللھ جڑیو اور منور علی ابڑو زخمی ہو گئے ۔ شدید زخمی موٹر سائیکل سوار عبدالرزاق کو نازک حالت میں نوابشاہ ہ ا سپتا ل روانہ کر دیا گیا۔جیکب آباد ۔ مولاداد تھانےکی حدود قصبہ سکیو جکھرانی میں ایک نوجوان غلام سرور ولد صادق چاچڑ نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ حراب پور۔ گاؤں محمد خان ہریا کا رہائشی حزب اللہ کرنٹ لگنے سے جانحق ہوگیا۔جام شورو۔ انڈس ہائی وئے مانجھند کے قریب حیبب موڑ کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ اور چنگچی میں تصادم نتیجے میں رکشہ کے اوپر ٹر یلر چڑھ گیا جس کے نتیچے میں محمد صالح ، عرفان اور مولا بخش موقع پر جا ں بحق ہوگئے جبکہ الھ جڑیو خاصخیلی ،رکشہ ڈرائیور شاہنواز ڈیتھو ،ستار کھوسو زخمی ہوگئے۔ڈگری۔ تیز رفتار ٹرک نے روڈ پار کرنے والے 70 سالہ شخص علی محمد نہڑی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ا سے حیدر آباد منتقل کیا جارہاتھا کہ ڈگری کے نزدیک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ہنگورجہ۔گاؤں نہال سولنگی کے رہائشی نوجوان محمد رمضان سولنگی نےگھریلوں پریشانی کی وجہ سےخود کشی کرنے کی کوشش کی جس کو خیرپور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔کندھ کوٹ۔ کورٹ روڈ پر دونامعلوم موٹرسائیکل سوار و ں نے ہری چند کی دکان میں گھس کر پونے دولاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔کندھ کوٹ۔ یونین کو نسل مانجھی کے وا ئسں چیئرمین عیدگاھ محلے میں سسرالیوں کے گھرمیں کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گئے۔گھوٹکی ۔ای ٹی اور ضلع گھوٹکی سید اصغر علی شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ای ٹی او ایکسائیز سراج احمد سامٹیو ، انسپیکٹر حسین بخش لاڑک نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کے مقام پر ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران اسپیر ٹائرمیں چھپی 60 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ایک ملزم محمد بلال جتوئی کو گرفتار کرلیا ۔کنُری۔ شہر بسٹاں میں تین بیٹوں اوردوبیٹیوں کے باپ 40سالہ شخص طماچی کولہی نے درخت میں پھندہ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
تازہ ترین