• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پرانی کہانی،
پرانا شہر، پرانے شہری، پرانی سڑک، پرانی گاڑی،
پرانا موبائل فون، پرانی کال، پرانا سراغ،
پرانی تنظیم، پرانا طریقہ، پرانے سہولت کار،
پرانا ترجمان، ذمہ داری قبول کرنے کا پرانا بیان،
پرانے پولیس والے، پرانی وردیاں،
پرانی بندوقیں، پرانی گولیاں، پرانی تنخواہیں،
پرانے زخم، پرانے اسپتال، پرانا آپریشن تھیٹر،
پرانے ڈاکٹر، پرانی نرسیں،
پرانی خبر، پرانے رپورٹر،
پرانے مائیک، پرانے کیمرے، پرانے چینل،
پرانا وزیر اعظم، پرانا وزیر داخلہ، پرانا وزیر دفاع،
پرانا وزیر اعلیٰ، پرانا اپوزیشن لیڈر،
پرانے سوال، پرانے جواب، پرانے بہانے،
پرانا معاوضہ، پرانی تسلی، پرانی کمر،
پرانے دعوے، پرانے وعدے،
پرانی مذمتیں،
نئے شہید!
تازہ ترین