• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے ویب سائٹ پر میوچل فنڈز گوشوارے شائع کردیئے

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 30ستمبر سے مالی سال 2016-17کی پہلی سہ ماہی کے میوچل فنڈز گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردیئے ہیں۔ اس امر کا مقصد ریٹیل سرمایہ کاروں کو مختلف قسم کے میوچل فنڈز سے منسلکہ اخراجات اور منافع کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔اس رپورٹ میں میوچل فنڈز کی تمام اقسام کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ رپورٹ میں سرمایہ کاروں سے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے لئے جانے والے سیلز لوڈ اور مینجمنٹ فیس بھی شامل ہے۔
تازہ ترین