• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحوں کو ترکی لانے کیلئے نئی حکمت عملی وضع کی ہے، ایم الکر آشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترکش ایئرلائن کے چیئرمین ایم الکر آشی نے کہاہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافہ کی توقع رکھتے ہیں اور مسافروں کے علاوہ کارگو بزنس بھی ہماری توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار صحافیوں کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ترکش ائیر لائن کے چیئرمین نے کہاکہ انہیں پی آئی اے کی جانب سے تاحال تعاون کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے لیکن ہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو اپنے تجربات اور مہارت سے بھرپور فائدہ پہچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیاکہ کہ فوجی بغاوت کی ناکام کوشش اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد پر اثرانداز ہوئے ہیں اور اس وجہ سے ترکش ایئرلائن کو بھی مالی نقصان برداشت کرنا پڑ اہے لیکن ہم نے نہ صرف کہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں بلکہ دنیابھرسے سیاحوں کو ترکی لانے کیلئے نئی حکمتِ عملی بھی وضع کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ترکی اور روس کے تنازع کی وجہ سے روسی سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی جس میں روس سے تعلقات کی بحالی کے بعد خاظر خواہ بہتری آئی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ سیاح ماضی کی طرح ترکی کو سیاحت کیلئے اپنی اوّلین ترجیح بنائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ حالیہ مہینوں میں ترکی کے خلاف مغربی میڈیا میں ایک باقاعدہ منفی مہم چلائی گئی ہے جس کا مقصد ترکی کو سیاسی اور معاشی طورپر عدم استحکام کا شکار کرنا ہے مگر ہم نہ صرف کہ ان تمام سرگرمیوں پر نظر کررکھے ہوئے ہیں بلکہ ملک کی عزت و قار کی خاطر تمام سازشوں کوناکام بنادیں گے۔
تازہ ترین