• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونگ پھلی کی فصل اتنی خراب نہیں ہوئی جتنا ایشو بنایا جارہا ہے

  کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کےذرائع کے مطابق مونگ پھلی کی ملک میں کوئی قلت نہیں ہے ، جن درآمد کنندگان کو مونگ پھلی درآمد کرنے روکا ہے ان کی مونگ پھلی معیار پر نہیں اترتی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں مونگ پھلی کی فصل اتنی خراب نہیں ہوئی جتنا ایشو بنایا جارہا ہے ،پاراچنار اور سکھر میں مونگ پھلی کی بہترین فصل پیدا ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ درآمد کنندگان درجہ اول مونگ پھلی کا نمونہ دکھاتے ہیں اور درآمد درجہ دوم یا سوئم ہوتی ہے ، جو درآمد کنندگان حکومت کی قانونی کارروائی پوری کرتے ہیں  ان کو پریشان ہونے کی ضرورت  نہیں ہے ، درآمد اور برآمد یہ کاروبار ہے لیکن قانونی کارروائی پوری کرنے کے ساتھ مصنوعات کے معیار کو بھی درآمد کرتے وقت برقرار رکھا جائے ، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن ساز گار اور پرسکون کاروباری سرگر میوں پر یقین رکھتا ہے ،اور مثبت کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا  جائے گا۔
تازہ ترین