• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث ملزم بلال کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2014میں تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ایک کمسن لڑکے عمر کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے لیے تاوان طلب کیا تھا۔تاہم عدالت نے شریک ملزم عمران کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔
تازہ ترین