• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری  ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹم کی کارروائی، غیرملکیوں سمیت 9 اسمگلرز گرفتار، ڈھائی ٹن چرس برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹم گوادر کی کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی، ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی ڈھائی ٹن چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3غیر ملکیوں سمیت 9اسمگلرز گرفتارکر لئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں کسٹم گوادر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹم گوادر نے نیول انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع پر بین الاقوامی مغربی سرحد پر کھلے سمندر میں تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بوٹ سے 2400سو کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی اور 3غیر ملکیوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے بوٹ قبضے میں لے لی، چرس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 1500ملین سے زائد بتائی جاتی ہے، ڈی جی پی ایم ایس اے نے کہا کہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے فاسٹ رسپانس بوٹس کو جب اسمگلرز نے دیکھا تو انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی،زیادہ اسپیڈ کے باعث اسمگلرز کی بوٹ میں آگ لگ گئی، میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے فاسٹ رسپانس بوٹ نے آپریشن کرتے ہوئے پہلے بوٹ میں لگی آگ بجھائی اور پھر ملزمان گرفتار کرکے بوٹ کو تحویل میں لے لیا، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ملزمان اور نارکوٹکس کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم گوادر کلکٹریٹ کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین