• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ انجینئرنگ کے دفاتر سوک سینٹر سے گرومندر منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ انجیئنرنگ کے تمام دفاترکو سوک سینٹر سے گرومندر نزد داؤدانجیئنرنگ کالج منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ابتدائی طور پر یہاںپرانی عمارت کی مرمت وغیرہ کرکے ڈائریکٹر جنرل ،سپرنٹنڈنٹ انجیئنرز اور دیگر دفاتر یہاں منتقل کئے جائیں گے جبکہ ایک نئی عمارت تعمیر کرنےکی بھی میئر سے اجازت طلب کرلی گئی ہے واضح رہے کہ کے ڈی اے بحال ہونے کے بعد سوک سینٹر سے کے ایم سی کا دفاتر خالی کرنے کا سلسلہ جاری ہے ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی بلڈنگ میں جگہ کم ہونے کے باعث کے ایم سی کے بعض دفاتر کو شہر کے دیگر مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔
تازہ ترین