• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں کے 3 کارندے پولیس سے مقابلے میں ہلاک، اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آپریشن 2نے کورنگی میں مبینہ مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم القاعدہ بر صغیر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق  حساس ادارے کی اطلاع پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کورنگی کازوے روڈ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے علاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا اس دوران  دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک جوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے  فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا ، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے سے زائد  جاری رہا ، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس اہلکار دہشت گردوں کے ٹھکانے میں داخل ہوئے تو تین دہشت گردوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں لاشوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سعید اللہ عرف حارث، عبدالغنی عرف غنیا اور نور الامین عرف عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ، اس ضمن میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ٹو کے ایس ایس جنید شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ برصغیر سے تھا۔
تازہ ترین