• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی اور جمہوریت کیلئے زین انصاری کی قر بانیاں قابل قدر ہیں،دانیال جیلانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری مرزادانیال جیلانی نے کہا ہے کہ سینئر رہنما زین انصاری کو پارٹی کے لئے ان کی بے مثال قربانیوں پر مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنایا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زین انصاری نے جمہوریت کی بقا کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور جیلیں تک کاٹی ہیں جبکہ میاں نواز شریف کی جلاوطنی کے دور میں بھی پارٹی کو سہارا دیا۔
تازہ ترین