• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ ملک کیخلاف سازش ہے،علامہ دوست سعدی

ہالا+کشمور (نامہ نگاران  ) کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ اسلام اور پاکستان کے عالمی دشمنوں کی سازش ہے انسانیت کا بےرحمانہ قتل عام کرنے والے مسلمان نہیں بلکہ وحشی درندوں سے بھی بد ترہیں مجلس وحدت المسملین سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ دوست علی سعدی نے کہاہےکہ اسلام اقلیتوں کے علاوہ جانوروں کے تحفظ کی بھی ضمانت فراہم کرتا ہے پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے انسانیت کا قتل عام قومی المیہ بن گیا گیا سانحہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پہ درپہ دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ دریں اثنا کشمور سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی صوبہ سندھ کے صد ر محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکریٹری سندھ بشیر احمد چاچڑ،ڈویژنل صدر نظر علی مزاری ایڈووکیٹ  اور دیگر  نے مشترکہ بیان میں کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرکے اہلکاروں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی اس کارروائی سے پوری قوم افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا سانحہ وفاقی حکومت ،حکومت بلوچستان اور سیکورٹی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
تازہ ترین