• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، تین نہروں میں 20 فٹ چوڑے شگاف، وسیع اراضی پر کھڑی فصلیں زیرآب

خیرپور (بیورو رپورٹ ) تین بڑی نہروں فیض گنج واہ ،ویہو واہ اور دیگر احمد پور نہر میں 20۔20فٹ چوڑے شگاف پڑ گئے جس کے نتیجے میں وسیع اراضی پر کھڑی ہوئی کپاس ،گنا،مکئی،سرسوں اور دیگر فصلیں زیر آب آگئیں متاثر آبادگاروں عبدالحنان چانگ ،محمد سومر،دین محمد خاصخیلی کے مطابق نہر وں کے پشتے کافی عرصے سے کمزور تھے انہوں نے بار بار آبپاشی افسران کے پاس جاکر ان کو نہروں کے پشتے مضبوط کرنے کے لیے کہا لیکن محکمے کے افسران نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے نہروں کے پشتے ٹوٹ گئے اور علاقے میں تباہی مچ گئی آبادگاروں نے یہ بھی بتایا کہ نہروں کے پشتے ٹوٹنے سے علاقے کی سڑکیں بھی زیر آب آگئیں جس سے کئی دیہات کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہر یں ٹوٹنے سے ہونے والے نقصان کا سروے کرا کر نقصان کا ازالہ کیا جائے شگاف سے متاثر اراضی کی ڈھل و آبیانہ معاف کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر نہروں کے کمزور پشتوں کو مضبوط کیا جائے ۔
تازہ ترین