• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو محمد خان: والد کی بازیابی کیلئے بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار)پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے علی حسن بلوچ کے بچوں نے ڈسڑکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے والد کی رہائی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر  بچوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پولیس کی بھاری نفری گھر سے ہمارے والد کو بلاجواز اپنے ہمراہ لے گئی تلاش کرنے کے باوجود ان سے رابطہ نہی ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والدکے بارے میں جب ٹنڈومحمدخان سٹی پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس بھی واقعہ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے۔ انہو ں نے وزیر اعلیٰ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے والد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
تازہ ترین