• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو: جرنلسٹ فورم کے قیام کے لئے صحافیوں کا جلاس

گھار و ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جرنلسٹ فورم کے قیام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کے صحافیوں کا اجلاس میرپورساکرو پریس کلب میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کے تمام پریس کلبوں کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت ٹھٹھہ پریس کلب کے صدر محبوب بروہی کر رہے تھے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کے تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ جرنلسٹ فورم کا قیام عمل مین لایا گیا جس کے لیے ہر پریس کلب سے ایک ایک ممبر منتخب کر کے 3ماہ کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام پریس کلبوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لے گی اور ڈسٹرکٹ جرنلسٹ فورم کو چلانے کے لیے ایک ضابطہ اخلاق مرتب کرے گی اجلاس سے محبوب بروہی حاجی عبدالغنی گبول اعجاز واریو عبدالمجید چاندیو احمد شاہ بخاری زاہد حسین سید دائم شاہ عبدالمالک بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا
تازہ ترین