• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو جام: زرعی یونیورسٹی کی زمین کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے کارروائی

ٹنڈوجام (نامہ نگار) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد چودہ ایکڑز زرعی زمین کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کی پولیس اورینجرز کی موجودگی میں کارروائی کی ،قابضین کی جانب سے مزاحمت کی کوشش پر دو افراد گرفتار کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انتظامیہ  زرعی زمین کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے عملے  سمیت پولیس و رینجرز کے ہمراہ زمین پر پہنچی تو وہاں پہنچتے ہی زمین پر موجود قابضین نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن یونیورسٹی کے عملے نے زمین کا قبضہ حاصل کرلیا اور وہاں مورچے بنادیئے،پولیس نے مزاحمت کرنے پردو دیہاتیوں فتح محمد لغاری اور ساجد علی لغاری کو حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین