• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں بھرتی کئےجانے والےجوانوں میں آفر لیٹرزکی تقسیم

ڈگری (نامہ نگار) ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں میرٹ پر بھرتی کئے جانے والے نوجوانوں میں آفر لیڑز تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ڈگری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرپورخاص ریجن میں وزیراعلی سندھ اور آئی جی پولیس سندھ کی ہدایات پر پولیس اہکاروں کی خالی اسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کردی گئی ہے۔548 خالی اسامیوں کے لئے 30 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔10 ہزار242 امیدواروں نے فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لیا۔1190 امیدوار تحریری ٹیسٹ تک پہنچے ۔جن میں سے 336 امیدوار 40 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔جن میں گزشتہ دنوں آفر لیڑز بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین