• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان جمہوری لیڈر نہیں ہیں، حاجی امین لاکھو

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کےسابقہ رکن سندھ اسمبلی حاجی امین لاکھو نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری لیڈر نہیں ہیں اپنی ذات کے لئے پورے ملک کی معیشت کو داؤ پر لگانے کی باربار کوشش کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ہمارے لیڈر پر انگلی اٹھانے سے پہلے انکی جمہوریت کے لے دی جانے والی قرباینوں کو یاد رکھے یہ بات انہوں نے لاکھو ہاؤس ٹنڈومحمدخان میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں عمران خان کی جانب سے اپنے قائدکے خلاف غلط الفاظ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے جیالے اگر میدان میں نکل آئے تو پی ٹی آئی کی قیادت کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست ،احتجاج ،دھرنا دینا سب سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہےاور جمہوریت کو نقصان پہچانا غیرجمہوری عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جوجمہوریت ہے اس کا سہرا شہید بےنظیر بھٹو کو جاتا ہے۔ انہوں نے جمہوریت کی بقاء کے لئے قربانی دی۔ اس موقع پر علی غلام جلالانی،ارشاد میمن،معشوق بھٹی میرحسن ملاح اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین