• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: جنگلات میں آپریشن ،اشتہاری ڈاکو سمیت 11ملزمان گرفتار

خیرپور (بیورو رپورٹ )دریائے سندھ کے بائیں کنارےپولیس کا فیض محمد بنڈو اور اگڑا کے جنگلات میں جرائم پیشہ گر وہوں کے خلاف سرچ آپریشن انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو اعجاز منگلو سمیت 11ملزمان گرفتار کر لیے گئے بھاری پولیس فورس نے دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے فیض محمدبنڈو اور اگڑا کے جنگلات میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف سرچ آپریشن کر کے انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو اعجاز منگلو سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ڈاکو اعجاز عرف اجو منگلو کے سر پر 5لاکھ روپے کا نقد انعام مقرر تھا وہ 20سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جس کو اگڑا کے جنگلات سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے 6ساتھی فرار ہو گئے اسی طرح فیض محمد بنڈو کے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں بین الصوبائی ڈاکو گینگ کے ڈاکو شامل ہیں گرفتار ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم انکشافات کئے ہیں اور اپنے متعدد ساتھیوں کے نام بتائے ہیں ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس پارٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین