• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا

ممبئی(جنگ ڈیسک) دو ماہ قبل بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے آفیشیلی فیس بک جوائن کرکے اپنے مداحوں کو خوش کیاتھا،حال ہی میں یہ خوشی اس وقت دگنی ہوگئی جب اداکارہ نے ٹوئٹر پر بھی اپنا اکاؤنٹ بنالیا،مگر یہ خوشی اس وقت مایوسی میں بدل گئی جب معلوم ہوا کہ کترینہ کیف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ دراصل جعلی ہے۔کترینہ کیف نے ٹوئٹر جوائن کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا تھا،کسی اور نے ان کے نام کا اکاؤنٹ بنالیا،کترینہ کیف کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل جعلی ہے اور اس کے پیچھے چند غلطیاں ہیں، ہماری ٹیکنیکل ٹیم ٹوئٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ اس کی تصدیق ختم کررہے ہیں۔بہرحال یہ خبر کترینہ کیف کے مداحوں کیلئے مایوس کن ہے کہ وہ میڈیم سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ رابطے میں نہیں رہ سکیں گے۔ٹوئٹر انڈیا نے اس اکاؤنٹ کا خاتمہ کردیا ہے۔
تازہ ترین