• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تھرلر ڈرامہ فلم ’جسٹس‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہولی وڈکی تھرل سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’جسٹس‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکاررچرڈ گیبی کی یہ فلم 1868میں امریکا کے ایک ایسے ٹاؤن کے کہانی بیان کر رہی ہے جس میں مافیا کا ایک گروہ ٹاؤن کے رہائشیوں سے غیر قانونی طور پر پیسہ وصول کرتا ہے اور حکم عدولی کرنیوالوں کو عبرتناک سزا دے کر قتل کر دیتا ہے۔ حالات اس وقت نیا موڑ لیتے ہیں جب ایک بہادر نوجوان مسیحا بن کر اس ٹاؤن کے رہائشیوں کی مدد کیلئے آتا ہے اور مافیا کے اس گروہ کو ناکوں چنے چبوا دیتا ہے۔رائفلز، ایکشن اوربدلے کی آگ میں جلتے ماہر نشانے بازوں پر مبنی اس فلم میں ہولی وڈ اداکاراسٹیفن لینگ، جیمی لین، جیک ریتھبرن، رابرٹ کیریڈیئن، نیتھن پرسن اور جان لیوس اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جو آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین