• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم’شیوے‘آج سے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن کے مداح تیا ر ہوجائیں کیونکہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی فلم’شیوے‘28اکتوبر سے سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ ایروز انٹرنیشنل کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور کوہ پیما کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے ہر مشکل اور کٹھن راستوں سے گزرجاتا ہے۔ اس فلم میں خود اجے دیو گن مرکزی کردار اداکر رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل نئی اداکارہ سائے شا سیگل اپنے اداکاری کے جوہر دکھا تی نظر آئیں گی۔فلم’شیوے‘کی دیگر کاسٹ میں اجے اور سائے شا کے علاوہ علی کاظمی،ویرداس،ایریکا کار اور بیجو بھی شامل ہیں۔ واضح رہے اجے دیو گن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 28 اکتوبرکو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین