• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر موسیقارنےپتے کے ذریعے خوبصورت دُھن بکھیر کر سماں باندھ دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)درختوں پر لگے سبز پتے نا صرف ماحول کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان سبز پتوں کے ذریعے خوبصورت موسیقی بھی ترتیب دی جاسکتی ہے۔ جی ہاں،ایساہی ایک باصلاحیت موسیقار پتوں کے ذریعے خوبصورت دھنیں تخلیق کرنے کا ماہر ہے اور ان پتوں کے ذریعے ایسی حیران کن دھنیں ترتیب دیتا ہے کہ سننے والے دنگ رہ جائیں۔امریکا سے تعلق رکھنے والے اس ماہر موسیقار نے منہ میں پتہ رکھ ایسی خوبصورت دھن بکھیری کہ سماں ہی باند ھ دیا۔ماہرانہ انداز میں پتے کے ذریعے موسیقی بکھیرتے اس موسیقار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین