• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانٹک ہارر فلم ’سانسیں‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی مشہور ہارر فلم 1920سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار رجنیش دگل کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ وہ ایک بار پھر سنسنی خیز مناظر سے بھرپور بولی وڈ کی رومانٹک ہارر فلم ’سانسیں‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔’دل یہ خواہ مخواہ‘کے بول پر مبنی یہ گانا دیو نیگی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔راجیو ایس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک حسین گلوکارہ کے گرد گھومتی ہے جو ہر رات اپنی پرفارمنس کے بعد اچانک سے غائب ہوجاتی ہے جس کے وجہ سے ان کے مداح اکثر پریشان نظر آتے ہیں۔خوف اور دہشت کے مناظر سے بھرپور اس فلم میں اداکار رجنیش دگل اور سوناریکامرکزی کردار اداکر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ہیتن تیجواری،نیتھا شیٹھی،ساچی،عامر دالوی اور ویشال ملہوترا بھی شامل ہیں۔ واضح یہ فلم رواں سال 11نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔
تازہ ترین