• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصورہ کومل شاہد خان کے فن پاروں کی نمائش شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آرٹ سین گیلری میں مصورہ کومل شاہد خان کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے ۔ جسے انہوں نے امیجڈ امورٹیلز کا ٹائٹل دیا ہے۔ اپنے فن پاروں کی اس نمائش میں انہوں نے اپنا تمام تر جدید کام ڈسپلے کیا ہے ۔ ان فن پاروں کی مجموعی تعداد30ہے ۔کومل شاہد منی ایچرز میں خصوصی مہارت اور عبور رکھتی ہیں ۔ کومل شاہد کا تعلق راولپنڈی سے ہے جہاں نیشنل کالج آف آرٹ سے وہ ٹیچر کی حیثیت سے بھی وابستہ رہی ہیں ۔ وہ احساسات کو مہارت سے پینٹ کرنے کا شعور رکھتی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ممتاز آرٹسٹوں اور آرٹ ناقدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں آرٹ ناقد ندیم زبیری مارجرین حسین ، ناجیہ شیراز مصورمہتاب علی خسرو سبزواری ، عرفان اور دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر آرٹ کے ناقد ندیم زبیری نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ کومل شاہد ایک مشاق اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والی مصورہ ہیں ۔ان کے فن پاروں میں تخلیقی شعور اور تحقیق نظر آتی ہے ۔ ان کے کام میں پختگی اور مہارت کا امتزاج نمایاں ہے ۔ یہ نمائش آرٹ سین گیلری میں 3 نومبر تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین