• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘کابرلن میں پریمیئر،فلمی ستاروں کی کہکشاں سج گئی

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)مارول سپر ہیرو کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور نئی ہولی وڈایڈونچر فینٹسی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘کابرلن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔فلم کی مرکزی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر فوٹو گرافروں کو پوز دئیے اور فلم کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔اسکاٹ ڈیریکسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ کے نامور اداکاربینڈکٹ کمبر بیچ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ریچل میکیڈم ، مائیکل اسٹال برگ، چیویٹل ایجیوفور،میڈز میکلسین اورٹیلڈا سوائنٹن شامل ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور با صلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے جس کا کیرئیر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتاہے تاہم وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کامقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت میں4نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔
تازہ ترین