• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجری کرکٹ میچز کی راہ میں حائل نہیں ہو گی،ایلزی پیری

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلین اسٹار خاتون آل رائونڈر ایلیزی پیری پر امید ہیں کہ رواں برس گھٹنے کی انجری ان کے کرکٹ میچز کی راہ میں حائل نہیں ہو گی ۔ واضح رہے کہ پیری نارتھ سائوتھ ویلز بریکر کی ٹیم کا حصہ ہیں اور گزشتہ دنوں افتتاحی تین ون دے میچز کی سیریز انجری کے سبب کھیل نہیں سکیں ہیں ۔ پیری کا ماننا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر فٹ ہیں ۔ پیری ہفتے کو نئے سیزن کا پہلا میچ ویسٹرن آسٹریلیا کیخلاف سڈنی میں کھیلں گی ۔ دوسری جانب 25 سالہ کھلاڑی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فٹبال میں میرا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ پیری کرکٹ کیساتھ فٹبال کی بھی کھلاڑی ہیں۔ اور آئندہ آنے والے لیگ سیزن میں انہیں سڈنی فٹبال کلب کیساتھ دوبارہ معاہدہ کرنا ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں ہونے والے فٹبال کے حوالے سے انکا ذہن بہت واضح ہے ۔ 
تازہ ترین