• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارنر کی 30ویں سالگرہ پر شیفلڈ شیلڈ میچ میں سنچری

برسبین ( جنگ نیوز) آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کو وارننگ جاری کردی۔ انہوں نے اپنی 30ویں سالگرہ کا جشن شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں نیوسائوتھ ویلز کی جانب سے کوئنز لینڈ کے خلاف 16 چوکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیل کر منایا۔ ان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں سات وکٹ پر 367 رنز بناکراننگز ڈیکلیئر کردی۔ نیو سائوتھ ویلز نے پہلی اننگز سات وکٹ پر 327 رنز بنا کر ختم کردی تھی، جس میں کپتان اسٹیون اسمتھ اور کرٹس پیٹرسن نے بھی سنچریز اسکور کی تھیں جواب میں کوئنز لینڈ نے اوپنر جو برنز کے 129، عثمان خواجہ کے 79 اور مارنس لوبیشان کے 85رنز کی مدد سے چھ وکٹ پر 330 رنز بناکر اننگر ختم کی تھی۔ اسے میچ جیتنے کیلئے 365 کا ہدف ملا ہے جس کے جواب میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر نقصان پر 51 رنز بنالیے تھے۔ کوئنزلینڈ کو فتح کیلیے مزید 314رنز کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین