• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی کا ہوم گرائونڈ رانچی میں ریکارڈ خراب ہوگیا

رانچی( جنگ نیوز) بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا اپنے ہوم گرائونڈ رانچی میں ریکارڈ خراب ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف انہیں اس میدان میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ کچھ مایوس ہیں۔ انہوں نے میچ میں توقعات پر پورا نہ اترنے بولرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے پہلے 10 اوورز میں کچھ زیادہ ہی اضافی رنز دے دیے۔ اس میدان پر 230 تک کا تعاقب آسانی سے ہو سکتا تھا اور اگر وکٹ ہمارے پاس ہوتے تو ہم 260 کا پیچھا بھی کر سکتے تھے۔اس میچ میں دہلی کے دوسرے ون ڈے جیسی کہانی رہی اور ٹیم نے تھوڑے وقفے میں زیادہ وکٹ گنوا دیے۔ ہمیں کچھ شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وکٹ دوسری بیٹنگ کے دوران سست ہوتا چلا گیا۔ جیسے جیسے گیند پرانی ہوتی چلی گئی، بیٹنگ مشکل ہوتی چلی گئی۔ دھونی نے کہا کہ اب ٹیم کو 29 اکتوبر کو وشاھاپٹنم میں پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میں بہترین کارکردگی پیش کرنا ہوگی تاکہ سیریز جیت سکیں۔
تازہ ترین