• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کیلیےپرعزم

رانچی( جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف رانچی میں کامیابی کے بعد اب ہماری ٹیم پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پورے اعتماد کے ساتھ اترے گی اور سیریز جیتنے کیلئے پورا زور لگائے گی۔ چوتھے ون ڈے میں کیویز کے ہیرو گپٹل کا مزید کہنا تھا کہ دھونی کے ہوم گرائونڈ پر ملنے والی فتح سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ سست تھی اس لیے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ بھی یہاں بہت مشکل تھی۔ یاد رہے کہ گپٹل نے بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں 12چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کی جیت میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ جس کے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تازہ ترین