• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرچیف جونیئر اسکواش شروع، افتتاحی میچ حمزہ نے جیت لیا

پشاور ( نمائندہ جنگ) 30 ویں چیف آف دی ائر اسٹاف قومی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پی اے ایف ہاشم خان اسکواش کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی، افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا کے حمزہ زاہد نے پنجاب کے غنی احمد کو تین ایک سے ہرایا۔ سابق عالمی چیمپئن قمرزمان نے افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس کنٹرول کمیٹی گروپ کیپٹن اصغر اعوان،فلائٹ لیفٹیننٹ انعام اﷲ، محبوب خان اور سید شاہ بھی موجود تھے ۔ پاکستان ایئر فورس کے تعاون سے چیمپئن میں ملک بھر سے 240 کھلاڑی پانچ کیٹگریز میں انڈر11 ، انڈر13 ،انڈر15 ،انڈر17 اور انڈر19 میں کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔گروپ کیپٹن اصغر اعوان نےکہا کہ صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ہدایت پر جونیئر سطح پر اس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے چیمپئن شپ پچھلے 30 سالوں سے بغیر کسی وقفے کے منعقد کی جارہی ہے اس دفعہ چیمپئن شپ میں ریکارڈ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی اے ایف ہاشم خان اسکواش کمپلیکس کے پہلے مرحلے میں تمام اسکواش کورٹ کی اوور ہالنگ کی جاچکی ہے دوسرے مرحلے میں پانچ اسکواش کورٹ کی فلورنگ کا کام نومبر میں شروع کیاجائے گا۔ قمرزمان نے کہا کہ پاکستان جونیئر اسکواش ورلڈ چیمپئن ہے جس کا تر سہرا پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل سہیل امان کے سر ہے جنہوں نے جونیئر سطح پر اکیڈمیوں کے قیام اور کھلاڑیوں کو مختلف انٹر نیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کیلئے بھرپومدد فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ پی اے ایف اکیڈمی کے دو کھلاڑی اسد اﷲ انڈر13 اور عباس زیب انڈر15 کیٹگری میں ایشین چیمپئن بن چکے ہیں امید ہے پاکستان اسکواش میں جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے اس سال تین بڑے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا اس قسم کے مقابلوں سے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتر ہوگی اور انہیں مزید آگےبڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
تازہ ترین