• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ کمیٹی ارکان ودیگر گرفتار کارکنان کوفو ری رہاکیاجائے، ندیم نصرت

لندن (جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجد اللہ اور ایم کیو ایم کے دیگر گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں پر کوئی مقدمہ نہیں ہے لیکن انہیں محض ایم کیو ایم سے وابستگی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ندیم نصرت نے کہا کہ یہ بھی یک طرفہ تماشہ ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنما جو ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے، شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے، سکولوں، ہسپتالوں اور کاروبار کو بند کرنے اور ریاستی مشینری اور نظام حکومت کو جام کرنے کے کھلم کھلا دھمکی آمیز اعلانات کررہے ہیں مگر انہیں ہرقسم کی آزادی حاصل ہے لیکن تینوں رہنما سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے انہیں گرفتارکرلیاگیاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اورایم کیوایم کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے جوجمہوریت اورسیاسی آزادیوں کی علمبردار وفاقی وصوبائی حکومت کی جمہوریت پسندی اورملک کے قانون اورانصاف کے نظام پر ایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ان رہنمائوںاور دیگر گرفتارشدگان کورہاکیاجائے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ۔
تازہ ترین