• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیلڈ:عصمت دری کے الزام میں گرفتار44سالہ ٹیکسی ڈرائیور ضمانت پر رہا

شفیلڈ(نمائندہ جنگ)شفیلڈ میں عورت کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار44سالہ ٹیکسی ڈرائیور کوپولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا اور پولیس اس سلسلہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد شفیلڈ کی عوام کی طرف سے ٹیکسیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کی اپیل کی گئی ہے ۔جی ایم بی کے نمائندے ابرار حسین جو کالی ٹیکسی کے ڈرائیور ز کے لیے کمپین کرتے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد اگر ٹیکسیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں تو میں سی سی ٹی وی کیمروں کے خلاف ہر گز نہیں ہوں یہ ڈرائیور اور گاہک کے دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔44سالہ ٹیکسی ڈرائیور پرالزمات بڑے سنگین ہیںاور اس واقعہ کو پہلے کسی نتیجے پر پہنچنے کی ضرورت ہے اور پھر ٹیکسی ڈرائیور کے پاس یہ چوائس ہونی چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطراپنی ٹیکسی میں کیمرہ لگوانا چاہتا ہے کہ نہیں۔شفیلڈ کے مقامی لوگ سی سی ٹی وی کیمروں کے حق میں ہیں ۔رادھرم کونسل نے رادھرم میں ٹیکسیوں میں سی سی ٹی وی لگوانے کو لازمی قرار دیا ہے لیکن رادھرم کے ڈرائیور اس فیصلے سے نا خوش ہیں ۔
تازہ ترین