• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزم ادب شفیلڈ کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد

شفیلڈ(پ ر)بزم ادب شفیلڈ کی جانب سے محفل مشاعرے کا انعقاد پاکستان مسلم سنٹر میں کیا گیا جس میں برطانیہ بھرکےشعرا نے کلام سنا کرنے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔شفیلڈ اور رادھرم سے پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے محفل سے لطف اندوز ہوتی رہی ۔ مشاعرہ کی صدارت مشہورشاعر ڈاکٹر مختار احمد مختار نےکی جب کہ نظامت کے فرائض شعیب ظہیری نے ادا کیے ۔ تلاوت کلام پاک کے فرائض قاری ابرار حسین نے سرانجام دئیے۔شعرامیں راشد محمود راشد، سید فیاض شاہ نقوی،سمیعہ ناز،ڈاکٹر نسیم انصاری عامر امیر،سرفرازسیال،عبدالغفور،حافظ انوار زیدی، اشتیاق میر، غزل انصاری،ڈاکٹر قیصر زیدی،باسط کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔پاکستان مسلم سنٹر شفیلڈ کے چیرمین چوہدری محمد علی اور کمیونٹی رہنما محمد شبیر مغل نے پروگرام کے اخر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں اس قسم کے محفل مشاعرے منعقد کروانے کا مقصد پاکستانی ثقافت کو پروموٹ کرنا ہے ۔بزم ادب شفیلڈہر سال برطانیہ بھر سے شعرا کو مدعو کرتی ہے اور ان کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فرام کرتی ہے۔
تازہ ترین