• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی اور سرکاری عمارتوں کو محفوظ بنایا جائے، مولانا اسد شیرازی

ہڈرز فیلڈ (پ ر) جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی قائدین مولانا سید اسد میاں شیرازی، مولانا محمد اوکاڑوی، مولانا سید جمال بادشاہ گیلانی، مولانا قاری عبدالرشید، مولانا قاری شاہ حسین الحسینی، مولانا گل محمد، مولانا احسان الحق میر، مولانا عمیر نثار، مولانا مدثر اکرم، مولانا عادل فاروق، حافظ محمد اسحٰق، حافظ سہیل انوار، قاری حفیظ الرحمن اور دیگر اراکین عاملہ و شوریٰ نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحہ میں زخمی اور شہید ہونے والوں کے ورثا کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ افسوسناک ہے۔ سپریم کورٹ اس سانحہ پر ازخود نوٹس لے کر واقعہ کے ذمے داروں کو کڑی سے کڑی سزا دے تاکہ وقفے وقفے سے کچھ عرصے بعد ملک و قوم کو ایسے خونی سانحات سے بچایا جاسکے۔ حکمرانوں اور ان کی اولادوں کی سیکورٹی کم کرکے پبلک مقامات اور سرکاری عمارتوں کو دہشت گردوں سے محفوظ کیا جائے۔ قاری عبدالرشید نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ کہوٹہ پولیس ٹرینگ سینٹر میں دہشت گردوں نے بآسانی داخل ہوکر ایک بار پھر ملک و قوم کو خون میں نہلانے کے ساتھ یہ پیغام بھی دے دیا کہ وہ جب اور جہاں چاہیں حملے کرسکتے ہیں۔ ملک حالت جنگ میں ہے اور ساری سیکورٹی صرف حکمرانوں اور ان کی اولادوں کے لیے مختص ہے۔ جمعیت کی قیادت نے وطن عزیز میں مذہبی و سیاسی جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور مارچوں کو عبادت گاہوں اور چار دیواری تک محدود کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
تازہ ترین