• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان سے نجات کیلئے سیاسی بیداری ناگزیر ہے، چوہدری تبریز

لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری تبریز اورا، مرکزی نائب صدر سیّد مدبر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے احتساب کا ڈنکا بجادیا ہے۔ میاں نوازشریف پس و پیش کرنے کی بجائے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں۔ ماضی کی طرح آج بھی میاں نوازشریف کے فیصلے بدنیتی کے آئینہ دار ہیں، اے پی ایم ایل کے ہوتے ہوئے بدعنوان حکمرانوں کو محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔ پرویز مشرف جمہوری قوتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری تبریز اور سیّد مدبر بخاری نے کہا کہ پاکستان میںگڈ گورننس کی چابی قائد انقلاب پرویز مشرف کے پاس ہے۔ مادر وطن کے محافظ اور معمار پرویز مشرف نے اپنے تاریخی کردار سے نوجوانوں کو بیدار کردیا ہے لہٰذا ملک میں نظام ضرور تبدیل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان شروع سے اپنے نجی صنعتی اداروں کی مضبوطی پر کام کررہا ہے، ان سے نجات کیلئے عوام میں سیاسی بیداری کی لہر ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اقتدار میں آکر اپنے سابقہ دورکی طرح ملک و قوم کو ڈیلیور کریں گے۔
تازہ ترین