• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح پولیس عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے ٹیوب میں ہمراہ سفر کرے گی

لندن (پی اے)لندن انڈرگرائونڈ میں مسلح پولیس 7/7بم دھماکوں کے بعد پہلی بار عوام کو کسی دہشت گرد حملے سے تحفظ کی یقین دہانی کے لئے ٹیوب میں سفر کرے گی۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس (بی ٹی پی)کے باسز نے کہا ہے کہ آتشیں اسلحہ سے لیس افسران دارالحکومت کے اطراف گرائونڈ پر ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی بجائے اپنی ڈیوٹی کے دوران ٹیوب نیٹ ورک میں سفر کریں گے۔ ایوننگ سٹینڈرڈ کے مطابق مسلح پولیس کا گشت خاص طور پر انڈرگرائونڈ نہیں ہوگا بلکہ اسلحہ سے لیس پولیس افسران مستقل طور پر زمینی سٹیشنز مثلاً وکٹوریہ، واٹرلو اور کنگز کراس پر تعنیات رہیں گے۔ تجاویز کے مطابق ڈاگ یونٹس بھی لندن کے اطراف زیرزمین ٹیوب میں استعمال کئے جائیں گے جبکہ فی الوقت افسران سڑکوں پر کاروں اور وینز میں گشت کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ گزشتہ ہفتہ نارتھ گرین وچ انڈرگرائونڈ سٹیشن پر ایک مشتبہ ڈیوائس برآمد ہونے کے سلسلے میں ایک نوجوان پر چارج عائد کئے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین