• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں نافذ ٹرانسفرپالیسی منسوخ کرنےکی منظوری

مظفرآباد(نامہ نگار)حکومت آزادکشمیر نے محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن و محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے انتظامی و تدریسی منسٹریل سٹاف کیلئے نافذ العمل ٹرانسفر پالیسی کو منسوخ کیے جانے کی منظوری دیدی ہے ۔محکمہ سروسز کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے کابینہ کے اجلاس منعقدہ چھ اکتوبر 2016کے فیصلہ کی روشنی میں محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن و محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے انتظامی و تدریسی اور منسٹریل سٹاف کیلئے نافذ العمل ٹرانسفر پالیسی مجریہ زیر نمبر انتظامیہ /ک سیْ2012 (03) 2مورخہ 3جنوری 2013کو منسوخ کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ ایلیمنٹری ایجوکیشن و سیکرٹریٹ ہائیر ایجوکیشن نئی ٹرانسفر پالیسی آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے پابند ہونگے ۔
تازہ ترین