• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی،سکول بس کھائی میں گر گئی ،کنڈیکٹر جاں بحق ،18بچے زخمی

کوٹلی اعوان آباد(این این آئی‘نامہ نگار)آزاد کشمیر میں کوٹلی کے مقام پر  نجی سکول کی بس  کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں وین کا کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ اٹھارہ بچے زخمی ہو گئے ،ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدنے ہسپتال کادورہ کیااورزخمیوں کوہرممکن بہتر سے بہترطبی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطا بق بیٹھک بلوچ اعوان آباد کے ایک سکول کے بچوں کا ٹرپ اسلام آباد سیر کے لیے براستہ کوٹلی جا رہا تھا ، سرساوہ سیری کے قریب بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں کنڈیکٹرشبیر ولد مکھن ساکن بلوچ گاڑی کے نیچے دب کر موقعہ پر جاں  بحق جبکہ اٹھا رہ بچے جن میں عثمان،سندس،حسنین،معیز، اعجاز،نزاکت، سعدیہ،شبنم، ارم، زعفران،امان،مناہل،اعزاز،آئمہ،شاداب،اکرام ،ذوالقرنین،اور قدیر شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے علاوہ فلاحی اداروں کی ایمبولنیس اور پولیس چوکی سرساوہ اور تھانہ پولیس کو ٹلی کے اہلکار  جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی بچوں کو ریسکیو کر کے کو ٹلی ڈی ایچ کیو ہسپتال اور معمولی زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کو دیا گیا ،امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی غفلت برتنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ،دریں اثنا ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدن سرساوہ بس حادثہ کی اطلاع سننے کے فورا بعدایس پی چوہدری محمدمنیر،ڈی ایس پی ریاض مغل کے ہمراہ ڈی ایچ کیوہسپتال کادورہ کیااورزخمیوں کی عیادت کی اس موقع پرڈپٹی ایم ایس ڈاکٹرسیدشفقت شاہ نے ڈپٹی کمشنرکوحادثہ میں زخمی ہونے والے بچوں کے بارے میں  بریف کیا،ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال انتظامیہ کوہدائت کی کہ زخمیوں کوہرممکن بہترسے بہترطبعی سہولیات فراہم کی جائیں اوران کاہرممکن خیال رکھاجائے۔ 
تازہ ترین