فیض پورشریف (نامہ نگار) چو ہدری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر میں یوم سیاہ کے حوالے سے بزم ادب کے زیراہتمام تقریب ہوئی تقریب کی صدارت صدر معلم افضل چوہدری نے کی ۔جماعت پنجم کے طالب علم محمدجواد نے تلاوت کلام پاک ،محمدمنیر نے ہد یہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔ صدرتقریب افضل چو ہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 27اکتوبر1947ء کوبھارتی فوج نے سرینگر میں اترتے ہی کشمیریوں پر مظالم قتل عام اورجبری قبضے کاآغاز کیاتھااوریہ آج تک جاری ہے کشمیرپربھارتی فوج کے جبری قبضے کوکشمیریوں نے نہ کبھی تسلم کیاہے اورنہ کریں گے، دنیاکی مہذب اقوام کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقو ق کی سنگین پامالیاں بندکرائیں اورمقبوضہ کشمیرکے مظلوم ومحکوم عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی دلائیں، کشمیریوں کی آزادی کے لئے طویل جدوجہدرنگ لائے گی جلدمقبوضہ کشمیرآزادہوگا ۔