• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹیاں بالا میں دو نمبر ادویات کی فروخت روکی جائے، ڈاکٹر فاروق اعوان

ہٹیاں بالا (نامہ نگار) ڈی ایچ او ہٹیاں بالا محمد فاروق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات عوام کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانے کیساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے ہیلتھ ایجوکیشن دیں گے۔ صحت عامہ کے تمام اداروں میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائے بغیر صحت عامہ کے مسائل اور ان کے نتیجہ میںپیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو نمبر ادویات کی ترسیل کی روک تھام کیلئے اقدام اٹھا رکھے ہیں۔ ضلع ہٹیاں بالا میں ادویات لا کر فروخت کرنے والوں کی ادویات چیک کرائیںگے اور میڈیکل سٹوروں پر فروخت ہونے والی ادویات کو بھی چیک کرایا جائیگا۔ ضلع ہٹیاں بالا کے عوام کو بہتر سے بہتر صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کا عہد کر رکھا ہے۔ جہاں جہاں ضرورت ہو گی ہنگامی طور پر ادویات ، ڈاکٹرز اور سٹاف فراہم کریںگے۔ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کا استداد ہیلتھ ایجوکیشن سے ممکن ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کو تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ایجوکیشن سے آگاہی کیلئے بھی مامور کریںگے اور صحت عامہ کے تمام اداروں میںادویات، ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔ تمام ایمولینس گاڑیوں کو قابل استعمال بنائیںگے۔ کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں ایمولینس گاڑیوں کی دستیابی کو ممکن بنائیں گے اور مریضوں کو مفت سروس فراہم کریںگے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پریس کلب ہٹیاں بالا میںماں اور بچے کی صحت ، ہماری ذمہ داری اور پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اداروں کو مضبوطی اور سہولیات کی دستیابی آزاد صحافت کے ذریعے ممکن ہے
تازہ ترین