• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ہی ملک میں دیر یا تبدیلی لاسکتی ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمن

بھمبر ( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی بھمبر شہر کے امیر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے پی کے نے نوشہرہ میں کامیاب ترین اجتماع کرکے ثابت کردیا ہے کہ اس ملک میں دیر یا تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی پاکستان کے اندر بڑی قوت بن کر ابھرے گی انخیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کے پی کے سے تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے جو آگے چل کر سارے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گئی اور ملک درست سمت پر چل پڑے گا انہوں نے کہا کہ اب اپنے فیصلے قیادت کی دیانتدار ی کو دیکھ کرنا ہوں گے تاکہ انگریز کے گھوڑوں کو مالش کرنے والے کی نسل سے جان چھوٹ سکے اور ملک ترقی کی شاہرا پر گامزن ہو سکے۔
تازہ ترین